پیٹرول کی فراہمی بلاتعطل یقینی بنانے کیلئے متعلقہ وزارتیں اپنا کردار ادا کریں ‘ وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت

جمعرات 22 جنوری 2015 14:06

پیٹرول کی فراہمی بلاتعطل یقینی بنانے کیلئے متعلقہ وزارتیں اپنا کردار ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جنوری 2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے پیٹرول بحران کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول کی فراہمی بلاتعطل یقینی بنانے کے لئے متعلقہ وزارتیں اپنا کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو یہاں وزیراعظم کی زیر صدارت پیٹرول بحران سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیرپانی و بجلی خواجہ آصف، وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پٹرول فراہمی بلاتعطل یقینی بنانے کیلئے وزارتیں رابطوں اورتعاون کو موثربنائیں اورمیڈیا پر بھی پیٹرول کی قلت کا تاثر زائل کیا جائے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ عوام کو مشکل میں ڈالنے والے عناصر کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے اور ملک بھر میں پیٹرول کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائے جائے۔