سیکرٹری الیکشن کمیشن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

جمعرات 22 جنوری 2015 11:55

سیکرٹری الیکشن کمیشن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جنوری 2015ء) لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے سیکر ٹری کے ناقابل ضمانت گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دئیے ہیں نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق 2013 میں ایک پٹیشن دائر کی گئی تھی جس میں یہ کہا گیا تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود2013 کے الیکشن کے لیے امیدواران کی آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت سکروٹنی نہیں کی گئی۔ جاوید بابر کی جانب سے دائر در خواست میں یہ موقف بھی اختیار کیا گیا تھا کہ تمام امیدواران کی دوبارہ سے سکروٹنی کیا جائے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے عدالت نے متعدد بار الیکشن کمیشن کے سیکرٹری کو نوٹس بھجوا کر جواب طلب کیا لیکن ان کی جانب سے جواب جمع نہیں کروایا گیا۔ جمعرات کے روز عدالت نے باقاعدہ طور پر ایک نوٹس جاری کیا جس میں حکم دیا گیا کہ سیکر ٹری الیکشن کمیشن کو گرفتار کر کے10 فروری کو عدالت میں پیش کیا جائے تا کہ ان سے باز پرس کی جا سکے کہ عدالت کے بار بار نوٹس جاری کرنے پر بھی جواب کیوں جمع نہیں کروایا گیا لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شہزادہ مظہر نے سیکرٹری الیکش کمیشن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے پولیس کو یہ احکامات جاری کیے گئے ہیں کی سیکرٹری الیکشن کیمشن کو گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :