کراچی: ایک گھنٹے میں تین افراد کی لاشیں برآمد، 7 ملزمان سمیت 15 مشتبہ افراد گرفتار

جمعرات 22 جنوری 2015 10:56

کراچی: ایک گھنٹے میں تین افراد کی لاشیں برآمد، 7 ملزمان سمیت 15 مشتبہ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جنوری2015ء) کراچی کے مختلف علاقوں سے تین افراد کی لاشیں ملی ہیں جبکہ رینجرز نے رات گئے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے 7 ملزمان سمیت 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ کراچی کے علاقے لانڈھی، پاک کالونی اور لیاری سے صبح سویرے تین افراد کی لاشیں ملی ہیں ۔پو لیس کے مطابق لا شوں کی تا حال شناخت نہیں ہو سکی، قا نونی کاروائی کے لیے لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب رینجرز نے رات گئےملیر کے علاقے باون شاہ میں رینجرز نے کار وائی کر تے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کے قبضے سے منشیات سمیت بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہواہے، ملزمان سنگین جرائم کی متعدد کاروائیوں میں ملوث ہیں ۔پہلوان گو ٹھ میں بھی رینجرز نے خفیہ اطلاع پر ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے آٹھ مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی ۔ رینجرز ذرائع کے مطابق آپریشن میں دو سو سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :