خدائی خدمت گار کے تحریک کے شانہ بشانہ چل کر قوم وطن کی خدمت کو اپنا شعار بنانا ہوگا،انجینئر زمرک خان اچکزئی،

صوبائی حکومت نے کرپشن کمیشن میرٹ کی پامالی اور اقرباپروری کے تمام حدیں پار کردیں،خطاب

بدھ 21 جنوری 2015 23:27

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری2015ء) )عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء رکن صوبائی اسمبلی و صوبائی اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہاکہ خدائی خدمت گار کے تحریک کے شانہ بشانہ چل کر قوم وطن کی خدمت کو اپنا شعار بنانا ہوگا فخرافغان باچاخان اور خان عبدالوالی خان کی سیاسی بصیرت کی بدولت آج محکوم اقوام اپنے حقوق کیلئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں موجودہ صوبائی حکومت نے کرپشن کمیشن میرٹ کی پامالی اور اقرباپروری کے تمام حدیں پار کردے تاریخ میں اتنا کرپشن نہیں ہوا جتنا موجودہ حکومت میں ہورہا ہے پشتون قوم کو حقوق دلانے والوں نے اقتدار میں آتے ہی پشتون علاقوں سے منتخب اراکین اسمبلی کے ترقیاتی فنڈز روک دئے جیسے انکی پشتون دشمن اقدام قوم پر عیاں ہوگئی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے این پی ضلع ہرنائی میں باچاخان اور خان عبدالوالی خان کی برسی کے حوالے سے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جسکی صدارت ضلعی صدر ولی داد میانی نے کی جلسے پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری نظام الدین کاکڑ، صاحب جان لالا ، جمال الدین رشتیاء ، پشتون ایس ایف کے صوبائی صدر ملک انعام الحق کاکڑ، محب اللہ شاہ ایڈوکیٹ ، محمد ظاہر خان، سید عادل شاہ قادری نے بھی خطاب کیا جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری عبدالباقی ترین سرانجام دئے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر زمرک خان اچکزئی و دیگر مقررین نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے عبارت ہے قیادت سے لیکر کارکنوں تک سینکڑوں جنازے اٹھائے ہیں لیکن ظلم و جبر کے باؤجود امن کا دامن ہاتھ سے نہیں جانے دیا اور عوامی نیشنل پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں کو شہید کیا گیا ہے لیکن پارٹی نے باچاخان کے عدم تشدد کے فلسفے پر عمل پیرا ہوکر ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھرپور جدوجہد کی ہے اور کررہی ہیں انہوں نے کہاکہ ماضی میں قوم پرستی کے دعویداروں نے آج اقتدار میں آکر غریب عوام اور قوم کو بھلادیا ہے موجودہ صوبائی حکومت تاریخ کی بدترین ناہل حکومت ہے جزباتی نعروں پر نوجوانوں کو اکسانے والوں کو اسمبلی میں جنوبی پشتونخواء کی نام سے تحریک لانے کی توفیق نہیں ہوتی صوبہ میں رہنے والے اقوام کی خدمات اور این ایف سی ایوارڈ سابقہ حکومت جس میں اے این پی شامل تھے منظور کرایا موجودہ حکومت نے اور کچھ تو نہیں کرسکے تاہم انہوں پشتون اضلاع کے منتخب اراکین اسمبلی جس میں اپوزیشن لیڈر مولانا واسع اور زمرک و دیگر جمعیت ف کے اراکین کے ترقیاتی فنڈز روک کر ملک وقوم اور وطن کی کونسی خدمت کی ہے اراکین اسمبلی کے فنڈز بندش سے پشتون وطن کو نقصان ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ پشتون قوم بیدار ہوچکی ہے چار کلومیٹر سڑک یا دو کمروں کی سکول کی تعمیر یا صرف چند اضلاع کی سیاست نہیں کرتے انہوں نے کہاکہ اے این پی کی سیاست نفرت نہیں بلکہ دنیا بھر کے محکوم اور لربرافغان کے حقوق کیلئے کوشاں ہیں انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا جزباتی اور وقت سیاست سے پشتونوں کی خدمت ممکن نہیں ہے معصوم بچوں کی شہادت پر نواز اور عمران کو استعفیٰ دینا چاہئے عمران نے 120 دن سے زائد اسلام آباد میں دھرنے میں کی کونسی خدمت کی آج ملک بھر میں ہر شہری عدم تحفظ کا شکار ہے ایک شریف النفس شخص گھر سے باہر نہیں نکل سکتا بدآمنی کا دور دورہ ہے انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں جب کسی شخص کی ہلاکت ہوتی تو موجودہ صوبائی حکومت میں شامل جماعتوں پشتونخواء میپ اور نیشنل پارٹی لاش کو گورنر یا وزیاعلیٰ ہاوس لاکر احتجاج کررہے تھے اور ہماری حکومت پر الزامات لگارہے تھے لیکن آج تو یہ دونوں جماعتیں اقتدار میں ہے لیکن صوبے میں نہ تو امن وامان قائم ہوا ہے نہ کسی کی جان و مال کو تحفظ فراہم کیا گیا اغواء برائے تاوان ٹارگٹ کلنگ اور مسخ شدہ لاشوں کا ملنا روزہ کا معمول ہے بلکہ اب تو پشتون علاقوں سے بھی مسخ شدہ لاشیں ملنا شروع ہوگئے ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان امن افغانستان میں مداخلت بند کرنے سے ہی ممکن ہے جب آپ بارود بجواؤگے تو وہاں سے بھی گلدستے نہیں ملے گے انہوں نے کہاکہ عوام کو روڈ نہیں بلکہ امن چاہے ہیں اے این پی کے جلسے میں درجنوں افراد نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا پارٹی کے صوبائی قائدین نے نئے شامل ہونے والوں کا پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہرکی ہے کہ نئے کارکن پارٹی کو فعال بنانے کیلئے بھرپور جدوجہد کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :