لاپتہ افراد ‘ مسخ شدہ لاشیں ‘انسانی حقوق کی پامالی سب سے بڑا مسئلہ ہیں، اختر مینگل،
حکمرانوں کے پاس ان مسائل کے حل کیلئے کوئی پالیسی نہیں ،سربراہ بی این پی کی الگ الگ ملاقاتوں میں گفتگو
بدھ 21 جنوری 2015 23:27
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری2015ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد ‘ مسخ شدہ لاشیں ‘انسانی حقوق کی پامالی سب سے بڑا مسئلہ ہیں حکمرانوں کے پاس ان مسائل کے حل کیلئے کوئی پالیسی نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر میر سعید لہڑی ‘ملک رفیق شاہوانی ‘ میر رسول بخش رند ‘ ‘ جلیل نورزئی ‘ حاجی محمد خان لہڑی کی الگ الگ ملاقاتوں میں اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت بلوچستان نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے سے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پارٹی کے مرکزی ڈپٹی آرگنائزر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی ‘ آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ ‘ ملک نصیر شاہوانی بھی موجود تھے سردار اختر جان مینگل نے شمولیت اختیار کرنے والوں کو پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئے دوست پارٹی کو مزید منظم اور فعال بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے اور کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے آج جو حکمران برسراقتدار ہیں انہیں عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں بلوچستان کے اہم مسائل میں لاپتہ افراد ‘ مسخ شدہ نعشیں ‘ انسانی حقوق کی پامالی سمیت بلوچستان میں جتنے دیگر بنیادی مسائل ہیں حکمرانوں کے پاس ان مسائل کے حل کیلئے کوئی پالیسی نہیں اسی وجہ سے آج بلوچستان کے عوام معاشی اور معاشرتی طریقے سے مزید بدحالی ‘ پسماندگی کا سامنا کر رہے ہیں اس موقع پر شمولیت کرنے والوں سے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی ہی بلوچستان کی نمائندہ جماعت اور نجات دہندہ سیاسی قوت ہے جو حقیقی معنوں میں عوام کی جذبات ‘ احساسات ‘ خواہشات کی ترجمانی کر رہی ہے پارٹی میں شمولیت کا مقصد بھی یہی ہے کہ ہم بلوچستان کے قوم جہد میں اپنا سیاسی کردار ادا کریں سردار اختر جان مینگل کی قیادت وقت و حالات کی ضرورت ہے ان جیسا قائد ہی بلوچستان کے اہم مسائل کو حل کر سکتا ہے بلوچستان کے حوالے سے ماضی میں قربانیاں اور صعوبتیں انہوں نے برداشت کیں وہ کسی بھی ڈھکی چھپی نہیں بی این پی کا سہ رنگہ بیرک ہی کے ذریعے انصاف ‘ معاشی تنگ دستی ‘ بے روزگاری سے چھٹکارا ممکن دکھائی دیتا ہے اس موقع پر میر سعید لہڑی نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پارٹی میں شمولیت اختیار کی اسی طرح پارٹی رہنماء ماما آصف مینگل ‘ صاحب جان رند ‘ کونسلر میر احمد شاہوانی جاوید بلوچ ‘ بیبرگ مینگل کی قیادت میں محمد اسماعیل کرد ‘ محمد اسماعیل لانگو ‘ عزیز درانی ‘ ارشد علی ‘ سلیم ریکی ‘ سلیم ترین ‘ عبدالوحید ‘ نوید احمد کرد ‘ عمر فاروق کرد نے میر مٹھا خان مری اسٹریٹ سے ‘ پارٹی رہنماء ملک نصیر شاہوانی ‘ عزیز شاہوانی‘ محمود یار شاہوانی کی قیادت میں ملک رفیق شاہوانی ساتھیوں میں شمولیت اختیار کی اسی طرح میر اسماعیل مینگل کی قیادت میں میر رسول بخش رند سابق ریٹائرڈ ایس پی نے ساتھیوں سمیت شمولیت اختیار کی جن میں میر شاہ جہان لہڑی ‘ اکرام رند ‘ سعید رند ‘ طاہر رند ‘ شکیل شیخ حسینی ‘ عمران خان ‘ بشیر رند ‘ جمیل رند ‘ اکبر رند ‘ الیاس رندشمولیت ہوئے آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ کی قیادت میں شمولیت کرنے والوں میں عبدالجلیل نورزئی ‘ عبدالوحد ‘ منان مینگل ‘ نصیر سمالانی ‘ شاہ فہد شاہوانی ‘ عبدالرحیم مینگل ‘ حاجی سرور بڑیچ ‘ سفی اللہ مینگل و دیگر شامل تھے اسی اثناء حاجی امان اللہ بنگلزئی کی قیادت میں شمولیت کرنے والوں میں حاجی محمدخان محمد لہڑی ‘ طارق رئیسانی ‘ کرم خان بنگلزئی ‘ حبیب اللہ محمد حسنی ‘ محمد خان شیخ حسینی ‘ فرید جان بنگلزئی سمیت سینکڑوں دوستوں نے شمولیت اختیار کی اس موقع پر پارٹی اراکین میں غلام نبی مری ‘ موسی بلوچ ‘ یونس بلوچ ‘ میر غلام رسول مینگل ‘ آغا خالد شاہ دلسوز سمیت پارٹی کے دیگر رہنماء بھی موجود تھے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
طلباءکو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ءنے رجسٹریشن کروالی
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.