پاکستان علماء کونسل نے ملکی موجودہ صورتحال اور گستاخانہ خاکوں پر26جنوری کو اے پی سی کے انتظامات کو حتمی شکل دینا شروع کردی،
حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی سینیٹر پرویز رشید اورراجہ ظفر الحق سے ملاقات ، دونوں رہنماؤں نے کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کر لی، دہشتگردی ،انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے قوم کو ملکر مقابلہ کرنا ہوگا،یہ وہ راستہ ہے جس سے رواداری کو فروغ ملے گا‘ وزیراطلاعات و نشریات، حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی زیرصدارت اجلاس میں اے پی سی کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں
بدھ 21 جنوری 2015 23:27
اسلام آباد /لاہو ر( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری2015ء ) پاکستان علماء کونسل نے ملک کی موجودہ صورتحال اور گستاخانہ خاکوں پر26جنوری کو اسلام آباد میں ہونے والی ”آل پارٹیز کانفرنس ‘ ‘ کے انتظامات کو حتمی شکل دینا شروع کردی، مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں سے رابطے شروع کردئیے گئے ہیں۔پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید اورسینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق سے ملاقات کی اور کانفرنس کی دعوت دی جوانہوں نے قبول کرلی۔
وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے پوری قوم کو ملکر مقابلہ کرنا ہوگا۔ یہ وہ راستہ ہے جس سے رواداری کو فروغ ملے گا۔(جاری ہے)
پاکستان علماء کونسل کی اسلام اور پاکستان کیلئے خدمات روز روشن کی طرح کی واضح ہیں ۔ پوری دنیا کے سامنے اسلام کا حقیقی تصور جس انداز سے پیش کررہی ہے اس پر پاکستان علماء کونسل کی قیادت کو مبارکبادپیش کرتے ہیں۔
علاوہ ازیں پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق ا لمساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی زیرصدارت اجلاس میں 26جنوری کو اسلام آباد میں گستاخانہ خاکوں اور موجودہ ملک کی صورتحال پر ہونے والی” آل پارٹیز کانفرنس “کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔پاکستان علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کی سربراہی میں رابطہ کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کی قیادت سے رابطے کرے گی۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں حافظ محمد امجد ،مفتی محمد یونس (آزاد کشمیر )،مولانا عبد الحمید صابری (اسلام آباد )،مولانا نعمان حاشر (راولپنڈی )،مولانا انوارالحق مجاہد (ملتان)مولانا محمد مشتاق (لاہور) ،مولانا عمار بلوچ (رحیم یارخان )کے نام شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.