بلوچستان نیشنل پارٹی سینٹ کے انتخابات میں حصہ لے گی،سرداراخترجان مینگل

بدھ 21 جنوری 2015 23:26

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری2015ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ وسابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی سینٹ کے انتخابات میں حصہ لے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں سینئر صحافی صدیق بلوچ کی کتاب کی تقریب رونمائی کے بعد چائے کی میز پر مختصر بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ اس وقت اسمبلی میں ہمارے دو ارکان ہیں اور کبھی کبھار انسان دو ارکان سے بھی جیت جاتا ہے تاہم انہوں نے اس بارے میں تفصیلات بتانے سے گریز کیا انہوں نے کہا کہ ہم سینٹ کے انتخابات میں جو مارچ میں ہورہے ہیں حصہ لیں گے اوراپنے امیدوار کا بھی فیصلہ کیا ہے اور کبھی کبھار دیا ہوا قرضہ واپس مل جاتا ہے جس سے کامیابی نصیب ہوجاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :