پیٹرول بحران حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کانتیجہ ہے،جمشید دستی،

وزیراعظم قوم سے معافی مانگیں،اسحاق ڈاراورشاہدخاقان عباسی استعفیٰ دیں،پیٹرول بحران بارے تحقیقات کی جائیں،رکن قومی اسمبلی

بدھ 21 جنوری 2015 23:26

ڈیرہ اسماعیل خان( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری2015ء) رکن قومی اسمبلی جمشیددستی نے کہاہے کہ پیٹرول بحران حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کانتیجہ ہے۔ وزیر اعظم قوم سے معافی مانگیں۔اسحاق ڈاراورشاہدخاقان عباسی استعفیٰ دیں۔پیٹرول بحران کے بارے تحقیقات کی جائیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کے دورہ کے موقع پرکیا۔جمشیددستی نے کہاکہ ہماراسیاسی نظام ختم ہوچکاہے۔

(جاری ہے)

غریب انسان ہوں۔ غریبوں سے محبت کرتاہوں۔قومی اسمبلی میں سخت اپوزیشن لیڈرکاکرداراداکررہاہوں۔اداروں کوکمزوردکھاکراہم قومی اداروں کو نجکاری کے ذریعے حکمران فروخت کرناچاہتے ہیں لیکن ہم حکمرانوں کوایساکرنیکی ہرگزاجازت نہیں دینگے۔ہرحکمران غیرملکی ایجنڈا لیکر آتا ہے۔ حکمران قومی خزانے کودونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں انکوپوچھنے والانہیں۔پنجاب پولیس کادیگرصوبوں کی عوام کیساتھ رویہ افسوسناک ہے۔