لاہور،4 پولیس افسران کے تقرری و تبادلے کے احکامات جاری

بدھ 21 جنوری 2015 23:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری2015ء ) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے 04 پولیس افسران کے تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ایس پی انوسٹی گیشن سول لائنز لاہور مفخر عدیل کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

(جاری ہے)

تقرری کے منتظر ڈی ایس پی طاہر اقبال وڑائچ کو ڈی ایس پی سٹی سرکل (سٹی ٹریفک پولیس CTP ) لاہورجبکہ ڈی ایس پی سٹی سرکل (سٹی ٹریفک پولیس CTP ) لاہور اسد اسحاق کو ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز سیالکوٹ کی خالی آسامی پراورتقرری کے منتظر، ڈی ایس پی عبداللہ جان کو ایس ڈی پی او مسلم ٹاؤن لاہور کی خالی آسامی پر تعینات کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :