مختلف سیاسی جماعتوں کا کاشتکاروں کے مطالبات کی حمایت میں 27 جنوری کو حیدرآباد کے ٹول پلازہ پر شوگر کین کی قیمتوں کے معاملے پر دھرنے کا اعلان ،
موجودہ حکومت کی نااہلی ہے جس کی وجہ سے سندھ کے کاشت کار اس وقت انتہائی مشکل کا شکار ہیں اور حکمران اس وقت کاروبار پر قابض ہیں جس کی وجہ سے کاشت کاروں کو ان کا حق نہیں مل رہا،ڈاکٹر ارباب غلام رحیم
بدھ 21 جنوری 2015 23:22
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری2015ء) مختلف سیاسی جماعتوں نے کاشت کاروں کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے 27 جنوری کو حیدرآباد کے ٹول پلازہ پر شوگر کین کی قیمتوں کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ جو حکومت اپنے اعلامیہ پر عملدرآمد نہیں کراسکتی اسے حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ سندھ میں شوگر ملیں آصف علی زرداری اور ان کے ساتھیوں کی ہیں جو سندھ کے کاشت کاروں کے ساتھ استحصال کررہے ہیں۔
مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔ ہم عدالت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ازخود نوٹس لیتے ہوئے شوگر کین کی قیمتوں کا معاملہ حل کرائیں۔ یہ اعلان سابق وزیراعلیٰ سندھ ڈاکٹر غلام رحیم کی رہائش گاہ پر سندھ آبادگار بورڈ کے عہدیداروں، متحدہ قومی موومنت کے غازی صلاح الدین،شبیراحمد قائم خانی، مسلم لیگ ن کی راحیلہ مگسی، تحریک انصاف کے نادر اکمل لغاری، جئے سندھ قومی محاذ کے نیاز کالانی، سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے ذین شاہ اور دیگر نے بدھ کو اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.