خواجہ اجمیرنگری پولیس کی تحویل میں دوران تفتیش ٹارگٹ کلر طاہر کا انکشاف

بدھ 21 جنوری 2015 23:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری2015ء) خواجہ اجمیرنگری پولیس کی تحویل میں دوران تفتیش ٹارگٹ کلر طاہر نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ایک شخص کو ٹارگٹ کرکے قتل کرنے کے 5 ہزار روپے لیتا تھا۔

(جاری ہے)

ٹارگٹ کلر طاہر کو گزشتہ روز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔ ٹارگٹ کلر طاہر نے بتایا کہ کالعدم تنظیم کے سرغنہ محمد عثمان اسے ایک قتل کرنے کے لیے 5 ہزار روپے دیتا تھا۔ ملزم نے 4 پولیس اہلکاروں سمیت 19 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس کی جانب سے ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :