چشتیاں شہر اور نواحی کالونیوں میں 80کروڑ روپے کی لاگت سے سیوریج منصوبہ نیسپاک انجینئرز کی نگرانی میں تعمیر کیا جائے گا ،چوہدری مظہر حسین

بدھ 21 جنوری 2015 23:21

چشتیاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری2015ء) چشتیاں شہر اور نواحی کالونیوں میں 80کروڑ روپے کی لاگت سے سیوریج منصوبہ نیسپاک انجینئرز کی نگرانی میں تعمیر کیا جائے گا جبکہ چشتیاں شہر کی مرکزی شاہراہ ہائی وے روڈ کی ون وے کارپٹ روڈ تعمیر کے سلسلہ میں چونگی چار فورڈ سے منہاج چوک تک سڑک کے درمیان سیوریج پائپ بچھانے کے بعد اس کے اوپر پانچ فٹ کی گرین بیلٹ بنائی جائے گی ۔

اسی ڈی او پبلک ہیلتھ چشتیاں چوہدری مظہر حسین نے بہاولپور میں محکمہ ہائی وے اور پبلک ہیلتھ کے اعلیٰ افسران کے خصوصی اجلاس برائے ہائی وے روڈ کے بعد چشتیاں میں میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ محکمہ ہائی وے گرین بیلٹ کے دونوں طرف 24، چوبیس فٹ کارپٹ روڈ اور چار چار فٹ سروس روڈ تعمیر کرے گا اور ہائی وے روڈ پر ناجائز تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کو گرائے گا ۔

(جاری ہے)

سیوریج پائپ 21سے 33انچ تک ہوگا جو منہاج چوک سے باہو چوک سے سبزی منڈی کے قریب نئے ڈسپوزل ورکس تک جائے گا ۔ا نہوں نے بتایا کہ چونگی چار فورڈ سے منہاج چوک تک سیوریج پائپ ایک ماہ کے دوران بچھایا جائے گا اس دوران ہیوی ٹریفک نہر فورڈ کنارے بائی پاس روڈ جبکہ لائٹ ٹریفک چونگی چار سے ریلوے لائن سنگل روڈ کے ذریعے ریلوے پھاٹک شوگرملز روڈ گذاری جائے گی ۔ انہوں ں ے بتایا کہ شہر کے دوسرے تمام علاقوں میں سیوریج پائپ آئندہ سالانہ بجٹ 2015-16ء میں 75کروڑ روپے کی منظوری کے بعد بچھایا جائے گا ۔ ہائی وے روڈ کو کارپٹ بنانے سے دیرینہ مطالبہ پورا ہوجائے گا ۔ ٹوٹی پھوٹی سڑک سے نجات مل جائے گی ۔