ڈی سی او بہاولنگر کا ضلع کے چار پرائیویٹ سکولوں میں سیکورٹی کے ناقص انتظامات کا سختی سے نوٹس ، رجسٹریشن منسوخ کر دی

بدھ 21 جنوری 2015 23:21

چشتیاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری2015ء) ڈی سی او بہاولنگر خضر افضال چوہدری نے ضلع بہاولنگر کے چار پرائیویٹ سکولوں میں سیکورٹی کے ناقص انتظامات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ان کی رجسٹریشن منسوخ کر دی ہے۔ جبکہ چار گورنمنٹ ہائی سکولز کو SOPs کے مطابق حفاظتی اقدامات نہ کرنے پر ان کے ہیڈ ٹیچرزکو معطل کرنے کے لیے سیکرٹری سکولز کو سفارشات بھی ارسال کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ضلع بھر کے کالجز میں باؤنڈری وال کی تعمیر کے لیے 24 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے خبر دار کیا ہے کہ اگر باقی ماندہ کام مکمل نہ کیا گیا تو سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کو متعلقہ کالجز کے پرنسپلز کے خلاف کاروائی کے لیے سفارش کریں گے۔ڈی سی او بہاولنگر نے تعلیمی اداروں میں سیکورٹی اقدامات کو مزید تقویت دینے سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر کے سکولوں کے 190 گارڈز اور چوکیداروں کو اسلحہ آپریٹ کرنے کی تربیت پولیس لائنز میں دی گئی ہے۔ تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں گارڈ اور چوکیدار اپنا رول ادا کر سکیں۔