عالم اسلام کے خلاف عالمی سازش شروع ہوچکی ہے، مغربی دنیا اب اسلامی ممالک کو ختم کرنا چاہتے ہیں ،خانزادہ عبدالحمیدخان

بدھ 21 جنوری 2015 23:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری2015ء) اسلامک نیشنل فرنٹ وپاکستان، مرکزی شوریٰ کا اجلاس بیت الامن میں زیرصدارت بانی وسربراہ خانزادہ عبدالحمید خان منعقد ہوا، اجلاس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور بھارتی فلم اللہ کی بندی کی پوسٹر پر اللہ پاک کا نام گندی لڑکیوں کی تصویروں کے ساتھ لکھا گیا۔ گستاخانہ خاکوں اور بھارتی جنہوں نے اللہ پاک کے نام کی توہین پر شدید احتجاج اور غم وغصے کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں عالم اسلام کے حکمرانوں سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ فرانس اور بھارت کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم کردیں۔ اجلاس سے بانی وسربراہ خانزادہ عبدالحمیدخان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج عالم اسلام کے خلاف عالمی سازش شروع ہوچکا ہے اور مغربی دنیا اب اسلامی ممالک کو ختم کرنا چاہتے ہیں اور اپنی نوآبادیاتی میں بدلنا چاہتے ہیں اور خود ہی اسلامی ممالک پر حکومت کرنا چاہتے ہیں مسلمان حکمرانوں کو ہوش کرنا ہے کب تک آپ لوگ چاپلوسی کرتے رہیں گے اور موت برحق ہے وہ فیصلہ اٹل ہے ، اٹھ کمرباندھ، اب اللہ جل جلالہ تیرے ساتھ ہے، جمعہ کو احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :