سیکریٹری اطلا عا ت سندھ کی سر برا ہی میں پراونشل ایکشن پلا ن کے تحت قا ئم میڈیا کمیٹی کا اجلاس

بدھ 21 جنوری 2015 23:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری2015ء) سیکریٹری اطلا عا ت سندھ ڈا کٹر ذو الفقا ر علی شا لوا نی کی سر برا ہی میں پراونشل ایکشن پلان (نیشنل ایکشن پلا ن )کے تحت قا ئم میڈیا کمیٹی کا پہلا اجلا س بدھ کو انکے دفتر میں منعقد ہو ا ۔اجلا س میں ڈا ئریکٹر جنرل پی آئی ڈی عا شق حسین شیخ ،پیمرا کے سید سکندر علی ،آئی ایس پی آر کے میجر وحید بخا ر ی ،محکمہ دا خلہ کے ایا ز عا لم ،رینجر ز کے میجر سبطین ،ڈا ئریکٹر پریس انفا ر میشن کرا چی محمد یو سف کا بو رو ،ڈا ئریکٹر الیکٹرو نک میڈیا سید پر ویز حسنین ،ڈائریکٹر میڈیا سندھ پو لیس ڈا کٹر معیز الدین پیر زا دہ ،ڈا ئریکٹر انفا ر میشن شفیق الر حما ن نے شر کت کی ۔

اجلا س میں پراونشل ایکشن پلا ن کی رو شنی میں میڈیا کمیٹی کے کر دا ر پر تفصیلی غو ر کیا گیا جبکہ میڈیا کمیٹی میڈیا کے تما م امو ر سے متعلق اپیکس کمیٹی کی ایڈوا ئزری با ڈی کے طو ر پر کا م کر ے گی ۔

(جاری ہے)

اجلا س میں تجویز دی گئی کہ پر نٹ اور الیکٹرو نک میڈیا سے رابطہ کر کے انہیں نیشنل ایکشن پلا ن کے ٹا ر گٹ حا صل کر نے کے لئے کر دا ر ادا کر نے کی گزا رش کی جا ئے گی اور نیشنل ایکشن پلا ن کے متعلق عوا م میں شعو ر اُ جا گر کر نے کے لئے انکی معا و نت طلب کی جا ئے گی ۔

اجلا س میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ امن ،بھا ئی چا رے کے پر چا ر کے لئے مو با ئل کمپنیو ں کے ذر یعے ایس ایم ایس سر وس ،ریڈیو اور کیبل نیٹ ورک کے ذریعے دہشت گر دی کے خلا ف عوا م میں شعور اُجا گر کر نے کے لئے کو ششیں کی جا ئیں گی اور اس سلسلے میں اخبا را ت میں آر ٹیکل اور کا لم شا ئع کرا ئے جا ئیں گے ۔

متعلقہ عنوان :