ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی سے والدہ کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری

بدھ 21 جنوری 2015 23:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری2015ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری، بدھ کے روز جے یو آئی سندھ کے نائب صدر قاری محمد عثمان،عبدالکریم عابد، جنرل سیکرٹری مولانا راشد محمود سومرو، مولاناغیاث احمد،جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر پروفیسر نظام الدین میمن، جنرل سیکرٹری ممتاز حسین سہتو،نائب قیم حافظ نصراللہ عزیز، حاجی عبداللہ مگسی اور دیگر سیاسی،سماجی رہنماؤں واندرون سندھ سے جماعت اسلامی کے ذمہ داران نے بھی ان کے گھر پہنچ کر والدہ کی وفات پر تعزیت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مرحومہ کے بڑے بیٹے ڈاکٹر مشکواة الہدیٰ ،نسیم صدیقی،فصیح صدیقی،حمزہ صدیقی، سلمان صدیقی،سیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا ودیگر احباب بھی موجود تھے۔