مغربی ممالک میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف مسلم حکمرانوں باالخصوص پاکستان کا کردارانتہائی افسوسناک ہے،حافظ احمدعلی،

پاکستان اسلام کے نام پر وجودمیں آیالیکن حکمران شروع سے دین سے بے وفائی کے مرتکب ہوتے رہے ہیں، جے یوآئی

بدھ 21 جنوری 2015 23:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری2015ء) فرانس اور دیگر ممالک میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف جمعیت علماء اسلام کراچی کے تمام اضلاع کا اہم ترین اجلاس کراچی کے امیر الحاج قاری عبدالمنان انورنقشبندی کے زیرصدارت منعقدہوا جس میں صوبائی جنرل سیکریٹری حافظ احمدعلی نے خصوصی شرکت کی جبکہ مفتی محمدحماداللہ مدنی، پیر لیاقت شاہ، قاری عبدالحئی شیخ، مولاناغلام مصطفی فاروقی، مولانامشتاق عباسی، مولانا اقبال اللہ، مولاناحضرت ولی ہزاروی، مولانافرحان فاروقی، اسلم شیخ ایڈوکیٹ، خواجہ سیف الاسلام ایڈوکیٹ، مولاناآفاق عصری، شاہد علی خان، قاری عبدالمجید پتافی، غلام دستگیر گجر ودیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ احمدعلی نے کہاکہ مغربی ممالک میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف مسلم حکمرانوں باالخصوص پاکستان کا کردارانتہائی افسوسناک ہے، پاکستان دنیاکا واحد اسلامی نظریاتی ملک ہے جو اسلام کے نام پر وجودمیں آیاتھالیکن حکمران شروع سے دین سے بے وفائی کے مرتکب ہوتے رہے ہیں اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مطالبہ کیاگیاکہ حکومت فرانس کی جانب سے گستاخانہ خاکوں پر معافی مانگنے تک تمام سفارتی تعلقات منقطع کئے جائیں اور فوری طورپر پاکستان میں او آئی سی کا اجلاس بلایاجائے اور تمام مسلم ممالک کا متفقہ فیصلہ سامنے لایاجائے۔انہوں نے کہاکہ حکمران جب تک غیرت ایمانی کا مظاہرہ نہیں کریں گے دنیاہمارے جذبات سے کھیلتی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :