ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کو قربان کرنے سے دریغ نہیں کرینگے ، ثروت اعجاز قادری

بدھ 21 جنوری 2015 23:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری2015ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ تنظیمات اہلسنت کے تحت " میں صدقے یارسول اللہ ﷺ"مارچ یہود ونصاری ٰکیلئے سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی تلوارثابت ہوگا،عشق رسول میں جینے اور مرنے والے توہین آمیز خاکوں کے خلاف یہود ونصاریٰ سے نفرت کا اظہار کرینگے ،عاشقان رسول میں صدقے یارسول اللہ مارچ میں شرکت کرکے یہودیوں کو پیغام دینگے کہ توہین آمیز خاکے کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے،سرکار دوعالم ﷺکی ناموس کے تحفظ اور یہودیوں سے نفرت کیلئے پوری دنیا کے مسلمان احتجاج کررہے ہیں ،حکومتی پھس پھسے بیان اور قرار داد سے کام نہیں چلے گا ،وزیر اعطم نواز شریف عشق رسول کانفرنس بلائیں جس میں لاکھوں مسلمانوں کو جمع کرکے یہودیوں کو توہین آمیز خاکوں کے خلاف ٹھوس پیغام دیا جاسکے ،مسلمان ناموس رسالت ﷺ کیلئے اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے پر امن اور موٴثر احتجاج کو فروغ دیں اور اس کا دائرہ کار اپنی بساط اور طاقت کے مطابق وسیع کریں تو ہم یقیناً ان شاء اللہ عزوجل گستاح دشمن کو بد ترین شکست فاش دے سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر سیکٹر کنوینر کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ہم ہر ظلم و ستم برداشت کر سکتے ہیں لیکن نبی کریم ﷺ کی عزت و عظمت اور ناموس پر حملہ قطعاً برداشت نہیں کر سکتے،ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کو قربان کرنے سے دریغ نہیں کرینگے ،عشق نبی میں جینا اور عشق نبی میں مرنے کا درس ہمارے اسلاف نے دیا ہے ،انہوں نے کہا کہ فرانس کے رسالے چارلی ایبڈو نے حضور نبی کریم ﷺ کے گستاخانہ خاکے شائع کر کے دنیا کی بد ترین دہشت گردی ہے،انہوں نے کہا کہ کارکنان و عوام اہلسنت لبیک یارسول اللہ کا نعرہ لگانے والے دورود سلام کی صداؤں کے ساتھ وقت کی پابندی کرتے ہوئے میں صدقے یارسول اللہ مارچ میں شرکت کریں ،یہ وقت اتحاد یکجہتی کو فروغ دے کراسلام دشمن یہودونصاری ٰکے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کا ہے۔