گستاخانہ خاکے شائع کرنا عالمی دہشت گردی ہے،سر براہ سنی تحریک بلال سلیم قادری

بدھ 21 جنوری 2015 23:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری2015ء) سنی تحریک کے زیراہتمام گستاخانہ خاکوں کے خلاف ناموس رسالت ﷺ ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی کا آغاز ٹاور سے ہوا ریلی کے شرکاء پرجوش انداز میں غلامی رسول ﷺ میں موت بھی قبول ہے کے فلک شگاف نعرے لگارہے تھے مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی ریلی کراچی پریس کلب پہنچی،پریس کلب پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ سنی تحریک صاحبزادہ بلال سلیم قادری نے کہا کہ ناموس رسالت ﷺ کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے حضور ﷺ کی شان اقدس میں معمولی سی گستاخی بھی قبول نہیں گستاخانہ خاکے شائع کرنا عالمی دہشت گردی ہے اس مذموم عمل سے پوری دنیا کے ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی مغربی ممالک کے سر براہوں کا گستاخانہ خاکے شائع کرنے والوں سے اظہار یکجہتی قابل مذمت فعل ہے انہوں نے کہا کہ اسلام سلامتی کا دین ہے ہمارے آقا حضرت محمد ﷺ نے امن محبت اور رواداری کا درس دیا ہے جبکہ مغربی ممالک مذہبی انتہا پسندی کو فروغ دے رہے ہیں مغربی ممالک کا یہ رویہ دنیا کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنے کی کوشش ہے انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہو ئے کہا کہ فرانسیسی سفیر کو فوری ملک بدر کیا جائے گستاخانہ مواد کی ضبطگی اور معافی مانگنے تک فرانس سے تمام سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں بین الاقوامی سطح پر مذاہب اور مقدس ہستیوں کے تحفظ کے لیے قانون سازی کی جائے اس موقع پر علامہ نورالحق قادری، علامہ نور عالم اختری ،علامہ ارشاد احمد قادری،طاہر رضا ،زاہد اقبال ، ریحان قادری و دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :