سانحہ پشاور کے ہولناک واقعہ نے غیور عوام محبت وطن مجاہدوں سیاسی شخصیات کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کردیا ہے،مقررین کا سیمینا ر سے خطاب

بدھ 21 جنوری 2015 23:13

عار ف والا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری2015ء) دہشت گردی کے خلاف ٹی ایم اے ہال عارفوالا امیں ایک سیمینارمنعقد ہوا جس میں مختلف سکولوں کے طلبہ اور ہرمکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی سیمینارکے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او شاہنواز سندھیلہ اور ڈی سی اوجاوید اختر محمود نے کہا کہ ملک میں سانحہ پشاور دہشت گردی واقعہ نے بے گناہ بچوں کی قیمتی جانوں کا نذرانہ لے کرہم پر جوحملہ کیا ہے اس ہولناک واقعہ نے پاکستان کی غیور عوام محبت وطن مجاہدوں سیاسی شخصیات کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کردیا ہے ہم ملک میں دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے سب ایک ہیں بے گناہ پھولوں کا خون رائیگا ں نیں جائے گا اس ملک کو امن کا گہوارہ بنا کر ہی دم لیں گے سیمینارمیں طلبہ و طالبات نے ٹیبلو اور ملی نغمے پیش کیے بعدازاں ٹی ایم اے ہال عارفوالا سے ایک آگاہی واک کی گئی واک کے شرکاء نے ہاتھوں میں پرچم اور بینرز اٹھار کھے جن پر دہشت گردی کے خلاف نعرے درج تھے۔

متعلقہ عنوان :