کراچی ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے دو طیارے تصادم سے بچ گئے

بدھ 21 جنوری 2015 23:12

کراچی ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے دو طیارے تصادم سے بچ گئے

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری2015ء) کراچی ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے دو طیارے تصادم سے بچ گئے۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق تربت سے آنے والا طیارہ لینڈ کر رہا تھا اور فیصل آباد کے لیے دوسرا طیارہ ٹیک آف کر گیا۔پی آئی اے کے دونوں اے ٹی آر طیارے خطرناک حد تک قریب آ گئے تھے۔

(جاری ہے)

ایئر پورٹ پر ایک طیارے کی لینڈنگ اور دوسرے طیارے کے ٹیک آف کے دوران درمیانی فاصلہ ایک ہزار فٹ سے بھی کم رہ گیا اور دونوں طیارے ایک دوسرے کے آمنے سامنے آ گئے تاہم خوش قسمتی دونوں سے طیارے حادثے سے بال بال بچ گئے۔

سول ایوی ایشن نے واقعے کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے دو ائر ٹریفک کنٹرولرز کو معطل کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے ٹیک آف اور لینڈ کرنے والے طیاروں کا فاصلہ مقررہ حد سے کم ہو گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :