آج 67 برس گزرنے کے باوجود پاکستان کے قیام کا مقصد تاحال حاصل نہیں ہوسکا ہے ،ڈاکٹر محمد فاروق ستار،

ملک کی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ طلبہ ملکی و بین الاقوامی صورتحال سے آگہی حاصل کریں، آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کی جانب سے جناح میڈیکل یونیورسٹی کے طلبہ کے اعزازمیں ظہرانے سے خطاب

بدھ 21 جنوری 2015 23:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرمحمد فاروق ستار نے کہا ہے کہ تعلیم انسان کو اچھے برے میں تمیز کرنے کا ڈھنگ سکھاتی ہے اور وہی قومی جہالت کے اندھیروں کو شکست دیکر اپنے مستقبل کو روشن کرتی ہیں جہاں بہتر تعلیم کو حصول کو لازم و ملزوم سمجھا جاتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے آ ل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کی جانب سے جناح میڈیکل یونیورسٹی کے طلبہ کے اعزا ز میں دئیے گئے ظہرانے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں طلباوطالبات ،اساتذہ کرام اور اے پی ایم ایس او کی مرکزی کابینہ کے اراکین نے شرکت کی۔ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا کہ بہترین معاشروں میں ظلم سے محفوظ افراد بھی ظلم کے خلاف جدوجہد میں سرکردہ رہتے ہیں اور آج کی تقریب میں طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد یہ ثابت کر رہی ہے کہ وہ بھی ملک کی ترقی اور بہتر معاشرے کے قیام میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج 67 برس گزرنے کے باوجود پاکستان کے قیام کا مقصد تاحال حاصل نہیں ہوسکا ہے اور بد قسمتی سے وطن عزیز میں طلبہ کیلئے وہ سہولیات بھی میسر نہیں جو نوجوانوں کو عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ طلبہ ملک و بین الاقوامی صورتحال سے آگہی حاصل کریں اور معاشرے کے اچھے شہری بن کر اپنی قوم کی بہتری کیلئے اپنا اہم کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :