ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ کے سپرنٹنڈنٹ نے تاریخ پیشی پر جانیوالے حوالاتیوں او ر قیدیوں کے کھانے پر پابندی عائد کردی

بدھ 21 جنوری 2015 23:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری2015ء) ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ کے سپرنٹنڈنٹ نے تاریخ پیشی پر جانے والے حوالاتیوں او ر قیدیوں کے کھانے پر پابندی عائد کردی۔

(جاری ہے)

قیدیوں کے ورثاء سراپا احتجاج،اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ ڈسٹرکٹ جیل کے سپر نٹنڈنٹ نے ضلع بھر کی عدالتوں میں تاریخ پیشی پر جانے والے حوالاتیوں اور قیدیوں کے کھانے پر غیر معینہ مدت کیلئے پابندی لگا دی ہے ،کھانا نہ دینے پر فیروزوالہ کے بخشی خانہ میں قیدیوں اور حوالاتیوں کی پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی ، تاہم ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں نے بتایا ہے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سپرنٹنڈنٹ جیل نے قیدیوں کے کھانے پر پابندی لگائی ہے،لوا حقین سراپا احتجاج،اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :