عارف شاہ کے بڑے بھائی سید سلمان رضا کے انتقال پر الطاف حسین کااظہار افسوس

بدھ 21 جنوری 2015 23:09

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیوایم گلگت بلتستان کمیٹی کے انچارج عارف شاہ کے بڑے بھائی سید سلمان رضا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور عارف شاہ سمیت مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔ (آمین)دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے عارف شاہ کے بھائی سید سلمان رضا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا اوراللہ تعالیٰ کے حضور مرحوم کے بلنددرجات کیلئے دعا بھی کی ۔