کشمورمیں مسافرکوچ اورٹرالرمیں تصادم کے نتیجے میں خواتین اوربچوں سمیت متعددافرادکے جاں بحق وزخمی ہونے پرالطاف حسین کااظہارافسوس،

حکومت قومی شاہراہوں پرحادثات کی روک تھام اورمسافروں کی جان ومال کے تحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات بروئے کارلائے

بدھ 21 جنوری 2015 23:09

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کشمورمیں کراچی سے پشاورجانے والی مسافرکوچ اورٹرالرمیں خوفناک تصادم کے نتیجے میں خواتین اوربچوں سمیت متعدد افراد کے جاں بحق وزخمی ہونے پرگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے ۔ایک بیان میں الطاف حسین نے خوفناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افرادکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ دکھ اورافسوس کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔

(جاری ہے)

الطاف حسین نے کہا کہ قومی شاہراہوں پرحادثات روزکامعمول بن کیے گئے ہیں جس میں متعددافرادجاں بحق وزخمی ہوچکے ہیں تاہم حادثات کی روک تھام کے لئے حکومتی سطح پرکوئی اقدامات دیکھنے میں نہیںآ رہے ہیں۔ الطاف حسین نے جاں بحق افرادکی مغفرت ،ان کے درجات کی بلندی ،سوگواران کے صبرجمیل اورزخمیوں کی جلدو مکمل صحت یابی کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضوردعاکی اورحکومت سے مطالبہ کیاکہ قومی شاہراہوں پرحادثات کی روک تھام اورمسافروں کی جان ومال کے تحفظ کے لئے ٹھوس بنیادوں پر اقدمات بروئے کارلائیں جائیں۔