آئی جی سندھ کا سی آئی ڈی کی کارکردگی بہتر کرنے کے لئے اس کی تشکیل نو کا فیصلہ

بدھ 21 جنوری 2015 23:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری2015ء) آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے سی آئی ڈی کی کارکردگی بہتر کرنے کیلئے اس کی تشکیل نو کا فیصلہ کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی پر محکمہ پولیس کے اعلی حکام نے نوٹس لے لیا۔آئی جی سندھ نے ادارے کو مستحکم اور مضبوط بنانے کا بیڑا اٹھا لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سی آئی ڈی کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے پہلے کئی بار اکھاڑ پچھاڑ کی گئی اور نئے سیل بنائے گئے ہیں ۔

ایس پی چوہدری اسلم کے دور میں صرف سی آئی ڈی کی کارکردگی بہتر نظر آئی۔ اس وقت شہر میں پانچ سی آئی ڈی سیل قائم ہیں لیکن کارکردگی صفر ہے ۔سی آئی ڈی پردہشت گردوں کی سرکوبی کی بجائے عام شہریوں سے لوٹ ما رکرنے کا الزام ہے ۔سی آئی ڈی کا نام تبدیل کرکے سی ٹی ڈی (کاونٹر ٹیریزم ڈپارٹمنٹ)رکھا جارہا ہے،لیکن شہریوں کا سوال ہے کہ کیا نام بدلنے سے کام بدل جائے گا؟

متعلقہ عنوان :