سندھ ہائیکورٹ ،وکیل گمشدگی ،حکام کو نوٹس جاری

بدھ 21 جنوری 2015 23:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے وکیل کی گمشدگی کے حوالے سے دائر درخواست پرڈی جی رینجرز ،ایس ایس پی ویسٹ اور دیگر کو 29جنوری تک نوٹس جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے عامر شہزاد ایڈوکیٹ کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔درخواست میں عامرشہزاد کے بھائی نے موقف اختیارکیا کہ 19جنوری کو رات تین بجے ان کے گھر پر رینجرز نے چھاپہ مارا اور عامر شہزاد کو حراست میں لے لیا، عدالت نے درخواست پرڈی جی رینجرز اوردیگر فریقین سے 29جنوری تک جواب طلب کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :