تھر پار کر میں جاری ریلیف کے کاموں کو مزید بہتر کرنے کے لئے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام کانفرنس منعقد کی جائے گی

بدھ 21 جنوری 2015 22:59

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری2015ء) تھر پار کر میں جاری ریلیف کے کاموں کو مزید بہتر کرنے کے لئے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام کانفرنس منعقد کی جائے گی جس میں تھر پار کر میں جاری فلاحی کاموں کا جائزہ پیش کیا جائے گا اور کام کو مزید بہتر کرنے کے لئے مشاورت بھی کی جائے گی، کانفرنس میں تما م تنظیموں کے ذمہ داروں اور سیاسی سماجی شخصیات کو خصوصی دعوت دی جا رہی ہے ، کانفرنس 27جنوری منگل کو دن 9بجے گورنمنٹ ہائی اسکول گراؤنڈ مٹھی میں ہوگی جس سے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے چیئر میں حافظ عبدا لرؤف ،سر پرست اعلیٰ دیگر ذمہ داران خطاب کریں گے، کانفرنس میں تھر پار کر میں جاری فلاحی کاموں کا جائزہ بھی پیش کیا جائیگا، کانفرنس کے حوالے سے تمام این جی اوز ،فلاحی رفاہی اداروں کے سر براہان ،سیاسی سما جی شخصیات کو خصوصی دعوت پیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :