حیدر آباد اسٹوڈنٹس اسپورٹس ویلفےئر ایسو سی ایشن نے تعلیمی بورڈ حیدر آباد کی اسپورٹس برانچ کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان

بدھ 21 جنوری 2015 22:55

حیدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری2015ء) حیدر آباد اسٹوڈنٹس اسپورٹس ویلفےئر ایسو سی ایشن نے تعلیمی بورڈ حیدر آباد کی اسپورٹس برانچ کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔ اس ضمن میں ویلفےئر کے صدر رضوان احمد نے تعلیمی بورڈ کی جانب سے انٹر کالجیٹ گرلز کرکٹ ٹورنامنٹ کو بورڈ اسٹیڈیم لطیف آبادمیں منعقد کرنے کو کرکٹ کے ساتھ مذاق قرار دیا ہے کہ جہاں نہ تو ٹرف وکٹ ہے اور نہ ہی سیمنٹ وکٹ ہے اور نہ ہی وہ گراؤنڈ کرکٹ کا ہے وہاں تو فٹ بال بھی نہیں ہو سکتی ایک طرف تو بورڈ نے بوائز کی پاکستان انٹر بورڈز کرکٹ ٹورنامنٹ میں ٹرف وکٹ کے نام پر گراؤنڈ فیس کی مد میں لاکھوں روپے ڈگری کالج اور سندھ یونیور سٹی کو ادا کئے اگر گرلز انٹر کالجیٹ عام مٹی کی میدان میں کریزیں بنا کر منعقد کیا جا سکتا ہے تو پاکستان حیدر آباد بورڈ کے دیگر فری کے گراؤنڈ زمیں کیوں نہیں کرایاگیا کیا یہ ویمن کرکٹرز اور ان کے کوچز کے ساتھ زیادتی نہیں ہے کیا یہ ٹیلنٹ کا گلا گھونٹنے کے مترادف نہیں انہوں نے پریس میڈیا سے اپیل کی ہے کہ وہ ہماری اس آواز کو اعلیٰ سطح تک پہنچائیں اور بورڈ اسپورٹس آفیسر شاہدہ شیخ کے خلاف سخت ایکشن لیں انہوں نے ڈی پی مبارک علی میو سے اپیل کی ہے کہ وہ معاملہ پر نگاہ رکھیں اور اسپورٹس دشمن پالیسیوں اور سازشوں کو نا کام بنائیں جس کے لئے ہماری تنظیم ان کا ساتھ دے گی۔

(جاری ہے)

ہماری ویلفےئر اور ہم سے وابستہ دیگر گروپ کو مختلف طلبات کی جانب سے زبانی اور تحریری اور برقی مواصلات کے ذریعے اس بات کی بارہا شکایت ملتی ہے کہ گرلز کے ٹورنامنٹس میں شاہدہ شیخ اپنے من پسند مرد آفیشلز اور پروفیشنل فوٹو گرافر بلواتی ہیں جو طالبات کی تصویریں اور ان کے موبائل نمبرز کا غلط استعمال کرتے ہیں ۔ ہم تعلیمی بورڈ کے چےئر مین اور سیکریٹری سے اپیل کرتے ہیں کہ گرلز ایونٹ میں مردوں کا داخلہ بند کیا جائے اور تمام معاملات کی اعلیٰ سطحی انکوائری کی جائے ۔