اچھے اور برے طالبان کی اصطلاح دینے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں،محمدمہدی عابدی

بدھ 21 جنوری 2015 22:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری2015ء) دہشتگردوں اور اُن کے حامی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے خلاف بھی ملک گیر آپریشن ہونا چاہیے ۔ہزاروں پاکستانیوں کا خون بھانے والوں کو ہیرو اوران سے ہمدردی رکھنا وطن سے دشمنی کے مترادف ہے ۔

(جاری ہے)

ملک میں آخری دہشتگرد کے خاتمے تک پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں ،سانحہ پشاور شہداء کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں،ان خیالات کا اظہار مجلس و حدت مسلمین مرکزی سیکر ٹری اطلاعات محمد مہدی عابدی نے کراچی وحدت ہاؤس میڈیا سیل کے اراکین کے اجلاس میں خطاب میں کیااجلاس میں علی احمر ، ،آصف صفوی ،رضا عابدی ناصر حسینی سمیت ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی و کراچی ڈویثرن کے ڈسٹرک میڈیا سیکر ٹریزموجود تھے محمد مہدی عابدی کا کہنا تھا کہ نواز حکومت کی ناقص پالیسیز کی وجہ سے ملک مختلف بحرانوں کو شکار ہے شریف برادران کے شاہی تخت اُلٹنے کے دن دور نہیں پیٹرول،گیس ،بجلی کے بحران سنگینی اختیارکر تا جا رہا ہے مگر حکومت کے پاس اس سے بچنے کی کوئی پالیسی نظرنہیں آتی پنجاب سمیت دیگر صوبوں نے نواز حکومت کو یکسر مسترد کر دیا ہے چور دروازوں سے آنے والی نواز حکومت کو ان ہی کے نا اہل وزیروں نے ڈبو دیا ہے حکومت توانائی بحران کاایک ملبہ دوسرے پرڈالنے کے بجائے اس حل کی کو ششوں کو تیز کریان کا کہنا تھا کہ کراچی میں جاری بے گناہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہیں شہر کے حالات شمالی وزیر ستان سے کم نہیں کراچی کو ہنگامی بنیادوں پر افواج پاکستان کے حوالے کیا جائے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے وفاقی حکومت کی طرح سندھ حکومت کے اقدمات بھی کچھ خاص نہیں کراچی کے حلات کے مستقل حل کیلئے کالعدم جماعتوں کے خلاف بھرپور آپریشن اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کامشترکہ ون پوئنٹ ایجنڈے سے ہی شہر میں امن قائم ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :