واہگہ سیکٹر پر رینجرز حکام نے سمگلنگ کی کوشش ناکام بناکر ایک سمگلر کو ہلاک کردیا

بدھ 21 جنوری 2015 22:49

واہگہ سیکٹر پر رینجرز حکام نے سمگلنگ کی کوشش ناکام بناکر ایک سمگلر ..

لاہو ر( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری2015ء ) واہگہ سیکٹر پر رینجرز حکام نے سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک سمگلر کو ہلاک کردیا ۔ذرائع کے مطابق واہگہ بارڈرپر تین سمگلروں نے بھارت کی جانب سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر رینجر ز نے ناکے پران کوروکنے کی کوشش کی تو انہوں نے فائرنگ کردی ۔

(جاری ہے)

رینجر ز کی جوابی فائرنگ سے ایک سمگلر ہلاک 1گرفتار اور ایک بھاگنے میں کامیاب ہوگیا ۔پکڑے جانے والے ملزمان کے قبضے سے بھارتی شرا ب بھی کافی مقدارمیں برآمد ہوئی ۔رینجرز حکام نے قتل ہونے والے ملزم کی لاش کوقبضے میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :