بھوجاایئرطیارہ حادثےکی حتمی رپورٹ جاری

بدھ 21 جنوری 2015 22:48

بھوجاایئرطیارہ حادثےکی حتمی رپورٹ جاری

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21جنوری۔2015ء)سول ایوی ایشن نے بھوجا ایئر طیارہ حادثے کی حتمی رپورٹ جاری کردی۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق بھوجا ایئر طیارہ حادثے کا ذمےدار پائلٹ تھا، بھوجا ایئر طیارہ حادثےکی 4 بنیادی وجوہات میں خراب موسم میں طیارے کی رفتار، اونچائی، انجن کی قوت اور نیچے آنے کی شرح غیرمتوازن تھی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق خراب موسم میں لینڈنگ کے دوران طیارے کے پائلٹ نے درست فیصلے نہیں کیے، جبکہ فضائی عملہ طیارے کے خودکار نظام کو چلانے کا مناسب تجربہ نہیں رکھتا تھا۔ بھوجا ایئر کا بوئنگ 737 طیارہ 20 اپریل 2012 کو اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب حادثے کا شکار ہوا تھا، طیارہ حادثے میں 127 مسافروں اور عملے کے 6 ارکان جاں بحق ہوگئے تھے۔