پیٹرول بحران کے ذمہ دار وزیراعظم اور ان کے وزراء ہیں، پیٹرول بحران نے حکوتم کو بے نقاب کردیا،اعتزاز احسن ،

پیپلزپارٹی ماورائے آئین کوئی اقدام نہیں کرنا چاہتی بہت سارے لوگ کہتے ہیں نواز حکومت ختم ہوجائے گی، نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال

بدھ 21 جنوری 2015 22:12

پیٹرول بحران کے ذمہ دار وزیراعظم اور ان کے وزراء ہیں، پیٹرول بحران ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری2015ء) پیپلزپارٹی کے رہنماء سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پیٹرول بحران کے زمہ دار وزیراعظم اور ان کے وزراء ہیں پیٹرول بحران نے حکوتم کو بے نقاب کردیا۔ پیپلزپارٹی ماورائے آئین کوئی اقدام نہیں ک رنا چاہتی بہت سارے لوگ کہتے ہیں نواز حکومت ختم ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیٹرول بحران کی وجہ سے حکومت کی بدعوانیاں ظاہر ہوگئی ہیں‘ آڈٹ کے بغیر 480 ارب روپے حکومت آتے ہی دے دیئے موجودہ کابینہ میں وہی لوگ ہیں جو سابقہ حکومتوں میں تھے میاں صاحب کو مشورہ بھی دیا تھا کہ دائیں بائیں دیکھیں۔

سب لوگ چاہتے ہیں کہ ماورائے آئین حکومت ہو اور وزیراعظم کو ہتھکڑیاں لگ جائیں لیکن پیپلزپارٹی ماورائے آئین اقدام نہیں چاہتی اور نہ ہی ایسے اقدام کی حمایت کریں گے پیپلزپارٹی نے آئین اور جمہوریت کیلئے قربانیاں دی ہیں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے تحریک انصاف کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں کچھ تو ہے جس کی وجہ سے حکومت جوڈیشل کمیشن بنانے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے۔