Live Updates

عمران خان نے خیبرپختونخواہ میں وزارت اطلاعات کے افسران کو بحال کردیا ،تین سو معزول افسران مستفید ہوں گے

بدھ 21 جنوری 2015 22:10

عمران خان نے خیبرپختونخواہ میں وزارت اطلاعات کے افسران کو بحال کردیا ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبرپختونخواہ میں وزارت اطلاعات کے افسران کو بحال کردیا ۔ فیصلے سے تین سو معزول افسران مستفید ہوں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخواہ سے صوبے میں وزارت اطلاعات معزول کرکے تین سو افسران کو گھر بٹھا دیا تھا اور ان کے مختلف محکموں میں تبادلے کرادیئے گئے تھے اور تجرباتی بنیاد پر ایک سیل بنایا گیا تھا کہ جتنی بھی کارکردگی ہے اسے لوگوں تک لے جایا جاسکے۔

جس کے اب تک اچھے نتائج نہیں ائے اور عمران خان نے پشاور کے دورے کے موقع پر خود اقدام لیتے ہوئے وزارت اطلاعات کو بحال کرکے شروعات کیں اور بحال افسران میں سینئر ترین کو میرٹ پر ڈائریکٹر لگانے کا حکم دیا ان افسران میں گریڈ 17 ‘ 18 اور 19 کے افسران بھی شامل ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :