لال حویلی کے متصل پانچ کمروں کے گھر کو کرایہ پر لینے کیلئے شیخ رشید نے متعلقہ ایڈمنسٹریٹر کو درخواست دیدی ہے،صدیق الفاروق،

درخواست کا میرٹ پر اور قانون کے دائرہ کے تحت رہتے ہوئے جائزہ لیں گے،چیئرمین وقف املاک بورڈ

بدھ 21 جنوری 2015 21:27

لال حویلی کے متصل پانچ کمروں کے گھر کو کرایہ پر لینے کیلئے شیخ رشید ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری2015ء) وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ لال حویلی کے متصل پانچ کمروں کے گھر کو کرایہ پر لینے کیلئے شیخ رشید نے متعلقہ ایڈمنسٹریٹر کو درخواست دے دی ہے۔ ہم اس درخواست کا میرٹ پر اور قانون کے دائرہ کے تحت رہتے ہوئے جائزہ لیں گے۔

(جاری ہے)

صدیق الفاروق نے آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید سرکاری املاک پر قبضہ چھوڑ دیں ورنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ میں وقف املاک بورڈ کی قبضہ کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے اور کرپٹ افراد کے خلاف تادیبی کارروائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقف بورڈ کی آمدنی میں اب آمدنی دگنی ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بعض افراد سرکاری املاک پر قبضہ کرکے اسٹے لے لیتے ہیں لیکن ہم ان کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ یہ تمام آپریشنز کی میں خود نگرانی کررہا ہوں۔ ۔

متعلقہ عنوان :