لوکل کمیشن نے این اے 118کی انسپکشن کیلئے ملک ریاض اور حامد زمان کو 23جنوری کیلئے نوٹس جاری کر دیئے

بدھ 21 جنوری 2015 20:16

لوکل کمیشن نے این اے 118کی انسپکشن کیلئے ملک ریاض اور حامد زمان کو 23جنوری ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری2015ء) لوکل کمیشن نے لاہور کے حلقہ این اے 118کی انسپکشن کیلئے مسلم لیگ (ن) کے ممبر قومی اسمبلی ملک ریاض اور تحریک انصاف کے حامد زمان کو 23جنوری کیلئے نوٹس جاری کر دیئے۔الیکشن ٹربیونل لاہور نے این اے 118میں مبینہ دھاندلی کے خلاف دائر درخواست پر ریکارڈ کی انسپکشن کے لیے لوکل کمیشن تشکیل دیا تھا۔

(جاری ہے)

ضلعی کچہری میں محکمہ خزانہ نے 99بیگز انسپکشن کیلئے کمیشن کے حوالے کر دئیے ہیں ۔

لوکل کمیشن نے ریکارڈ کی انسپکشن شروع کرنے کیلئے مسلم لیگ (ن)کے ایم این اے ملک ریاض اور تحریک انصاف کے حامد زمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ انسپکشن کے عمل میں خود شریک ہوں یا اپنے مجاز نمائندے کو انسپکشن کے عمل میں شرکت کیلئے نامزد کرکے 23جنوری کو بھجوائیں تاکہ انسپکشن کا عمل وقت پر شروع کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :