جسٹس شوکت صدیقی کی شہباز بھٹی قتل کیس کے گرفتار ملزم کے کیس کی سماعت سے معذرت، کسی اور بنچ میں لگانے کیلئے چیف جسٹس کو کیس بھیج دیا

بدھ 21 جنوری 2015 15:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 جنوری 2015ء) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سابق وفاقی وزیر اقلیتی امور شہباز بھٹی قتل کیس میں گرفتار محمد عبداللہ عمر کیس کی سماعت کرنے سے معذرت کرتے ہوئے شہباز بھٹی قتل کیس کو دوسرے بینچ میں لگانے کے لئے چیف جسٹس ہائیکورٹ کے پاس بھیج دیا ہے۔ بدھ کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وفاقی وزیر اقلیتی امور شہباز بھٹی قتل کیس میں گرفتار شخص کیس کی سماعت ہوئی۔

ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ جسٹس نور الحق این قریشی اور جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل عدالت عالیہ میں پیش ہوئے۔ ابتدائی سماعت کے دوران انہوں نے عدالت کو بتایا کہ سابق وفاقی وزیر اقلیتی امور شہباز بھٹی قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سکندر بھٹی اور سرکار کو فریق بنایا گیا جبکہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی یہ کیس دوسرے بنچ میں لگانے کیلئے چیف جسٹس کو بھجوا دیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہباز بھٹی قتل کیس میں ان کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد نہیں ہیں اور اس کے خلاف غیر قانونی طور پر مقدمہ بنایا گیا ہے اور بغیر دستاویزی ثبوتوں کے اس کو جوڈیشل لاک اپ کر دیا گیا ہے۔ ڈویژن بنچ کے ایک معزز جج نے کیس کی سماعت سے انکار کرتے ہوئے دوسرے بینچ میں بھیجنے کے لئے احکامات جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی