قومی لائحہ عمل پر من و عن عمل کیا جائے، دہشت گردوں کو چھپنے کیلئے جگہ نہیں ملے گی: وزیراعظم

بدھ 21 جنوری 2015 13:35

قومی لائحہ عمل پر من و عن عمل کیا جائے، دہشت گردوں کو چھپنے کیلئے جگہ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ 21 ویں ترمیم اور فوجی عدالتوں کے قیام کی منظوری خوش آئند ہے،قومی لائحہ عمل کے دو نکات پر عملدرآمد ہو چکا ہے، صوبوں کو متحد ہو کر کام کرنا ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، چاروں صوبوں کے وزراءاعلیٰ ، چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اختر سمیت دیگرحکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ اجلاس کا مقصد قومی لائحہ عمل پر عملدرآمد کا جائزہ لینا ہے، قومی لائحہ عمل کے 2 نکات پر عملدرآمد ہو چکا ہے اور اس پر من و عن عمل کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں نے 7روز میں اپنی سفارشات پیش کیں جس کے بعد کل جماعتی کانفرنس میں قومی لائحہ عمل کو متفقہ طور پر منظور کیا جائے۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ صوبے تمام وسائل استعمال کرتے ہوئے ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل کریں ۔ دہشت گردی کے خلاف قوم، سیاسی و عسکری قیادت متحد ہے اور اب انہیں چھپنے کیلئے کوئی جگہ نہیں ملے گی۔

متعلقہ عنوان :