Live Updates

حکومت اور پی ٹی آئی میں آج مذاکرات متوقع

بدھ 21 جنوری 2015 11:10

حکومت اور پی ٹی آئی میں آج مذاکرات متوقع

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 جنوری 2015ء) حکومت اور پاکستان تحریک انصاف میں آج رات پھر مذاکرات کا امکان ہے۔جس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر اپنی پارٹی کی نمائندگی کریں گے۔ ذارائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں آرڈینینس کے ذریعے جوڈیشل کمیشن کے قیام میں پیشرفت کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی اسلام آباد میں وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے خط کا جواب دے دیا ہے اختلافات کا حل بھی جلد ہی نکال لیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ بہت سے نکات پر اتفاق ہو گیا ہے ہم نیا آرڈیننس بھی بنانے کے لیے تیار ہیں جوڈیشل کمیشن کے فیصلے پر دونوں پارٹیز پابند ہوں گی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا تھا کی کمیشن کا قیام قوم کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ قیادت کو آگاہ کر کے حکومت سے مذاکرات کو مزید آگے لے کر جائیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات