پاکستان سےپیرس تک دہشتگردی کانشانہ بننےوالے ہرشخص کےساتھ ہیں،اوباما

بدھ 21 جنوری 2015 11:06

پاکستان سےپیرس تک دہشتگردی کانشانہ بننےوالے ہرشخص کےساتھ ہیں،اوباما

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری2015ء) .امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ امریکاپاکستان سےلیکرپیرس تک دنیا بھر میں دہشتگردی کے شکار لوگوں کے ساتھ ہے، یہ بات انہوں نے کانگریس سے سالانہ اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں کہی۔ امریکی صدر براک اوباما نے کانگریس سے سالانہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم دہشت گردوں کا شکار کرنے اور انکے نیٹ ورک کا خاتمہ کرنے کا عمل جاری رکھیں گے، اس سلسلے میں امریکا یک طرفہ طور پر کاروائی کرنے کاحق محفوظ رکھتا ہے ۔

اوباما کا کہنا تھا کہ ا نکے صدارتی دور میں امریکا نے ایسے دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں کی جن سے امریکا اور اسکے اتحادیوں کو براہ راست خطرہ لاحق تھا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ گزشتہ 13 سال میں ہم نے کچھ مہنگے سبق بھی سیکھیں ہیں۔

(جاری ہے)

ہماری دو نسلوں نے خطرناک اور مہنگی جنگیں لڑیں، لیکن وقت سے بہت کچھ سیکھا ، ان کا کہنا تھا کہ ہم اب اپنی فوج استعمال کرنے کے بجائے، جہاں جس کا مسئلہ ہے اسے وہاں تربیت اور فنڈ دے کر مضبوط کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔

اوباما نے کہا کہ 6 سال پہلےامریکی معیشت کو مضبوط کرنےکاوعدہ کیاتھا اور مثبت پالیسیوں سے اچھے نتائج سامنے آئے ہیں۔معیشت کی بحالی کے لیے عدم مساوات کو ختم کرنا ہوگا ۔ ایران پر مزیدپابندیاں عائدکرنے حوالے سے اوباما کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے سےسفارتکاری کونقصان پہنچےگا۔ امریکا کو کیوباکےساتھ بہترتعلقات استوارکرناہوں گے جس کے لیے کانگریس قانون سازی کرے۔

متعلقہ عنوان :