Live Updates

تحریک انصاف کے اراکین کے استعفے منظور کرلیے، اسپیکر سندھ اسمبلی

بدھ 21 جنوری 2015 10:58

تحریک انصاف کے اراکین کے استعفے منظور کرلیے، اسپیکر سندھ اسمبلی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری2015ء) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کرلیے ہیں۔

(جاری ہے)

سندھ اسمبلی کے اجلاس کیلئے آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آغاسراج درانی نے کہا کہ تحریک انصاف کے4اراکین سندھ اسمبلی نے ستمبر میں استعفا دیا تھا،بہت کوشش کی کہ تحریک انصاف کیساتھ معاملات حل ہوجائیں۔ آغا سراج درانی نے بتایا کہ اب تحریک انصاف کے اراکین کے استعفے منظور کرلیے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات