پنجاب میں دینی مدارس کے طلباوطالبات کے لئے مفت لیپ ٹاپ کا کوٹہ بتدریج دگنا کرنے کا فیصلہ
منگل 20 جنوری 2015 23:34
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء ) حکومت پنجاب نے صوبے کے دینی مدارس میں اسلامی علوم کے مختلف شعبوں میں تحقیقی کام کرنے والے نمایاں طلباوطالبات کے لئے مفت لیپ ٹاپ کی تقسیم کا کوٹہ بتدریج دگنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بات وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خاں نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتائی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس سال پانچوں وفاق المدارس کے تحت کام کرنے والے دینی مدارس کے طلباوطالبات کو پہلے سے طے شدہ فارمولہ کے مطابق گزشتہ سال سے ایک ہزار زیادہ لیپ ٹاپ فراہم کئے جائیں گے اور اگلے تین برس کے دوران یہ تعداد دوگنا کر دی جائے گے۔
دینی مدارس میں لیپ ٹاپ کے حصول کے لئے شہادت العالمیہ‘ اسلامی شریعہ‘ فقہ‘ دورہ حدیث اور پوسٹ گریجوایٹ تعلیم کے برابر قرار دی گئی دیگر اسناد کے لئے ریسرچ سکالرز اہل ہوں گے۔(جاری ہے)
وزیرتعلیم نے بتایا کہ اس سال پنجاب کے سرکاری اور پرائیویٹ کالجز میں انٹرمیڈیٹ اور اس سے اوپر کی کلاسوں میں 60فیصد سے زیادہ مارکس حاصل کرنے والے طلباوطالبات کو ایک لاکھ لیپ ٹاپ مفت فراہم کئے جائیں گے جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے یونیورسٹی سٹوڈنٹس کے لئے ملک بھر میں ایک لاکھ مزید لیپ تقسیم کئے جا رہے ہیں جن میں سے پنجاب کی یونیورسٹیوں کے طلباوطالبات کے حصے میں 60ہزارلیپ ٹاپ الگ سے آئیں گے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.