کیپٹل سٹی پولیس نے قمار بازی کی محفل پر چھاپہ مار کر چار افراد گرفتار کرلئے۔

منگل 20 جنوری 2015 23:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے قماربازی کی محفل میں مصروف محفل پر چھاپہ لگاکر ، داؤ پر لگی رقم اور آلات قماربازی ایک عدد تاش ، ایک عدد LCD سکرین ، دوعدد ٹی وی، چارعدد ٹیلی فونPTCL سیٹ ، دو عدد ریسیور، دوعدد لیپ ٹاپ، 8 عدد موبائیل سیٹ برآمد کر لی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق افسران بالا کو عوام الناس کی طرف سے شکایت موصول ہوئی کہ علاقہ پھندو اعجازآباد میں قماربازی کی محفل سجی ہوئی ہیں جس پر ASP گلبہار محمد افضل ، SHO پھندو سجاد خان،بمعہ دیگرپولیس نفری نے موقہ پر چھاپہ لگا کر 4افراد، جن میں عدیل ولد وزیراحمدساکن اعجازآباد، میرزاھدولد سکندر ساکن چترال،خلیل ولد امیر بہادرساکن ترناب فارم،عبدالحسیب ولد راشد پرویزساکن یکہ توت حال سلطان ٹاؤن کو قماربازی میں مصروف کو گرفتار کر لیا ۔

جن کے قبضے سے داؤ پر لگی رقم 27,500 روپے اور آلات قماربازی ، جن میں 1عدد تاش ، 1عدد سکرین LCD ،2عدد ٹی وی ، 4عدد ٹیلی فونPTCL سیٹ ، 2 ریسیور ، 2لیپ ٹاپ ، 8عدد موبائل سیٹ ،1عدد رپیٹیر،20عدد کیسٹ ، 3عدد رجسٹر، اور ایک عدد کالکولیٹر ،برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لی ۔
؂

متعلقہ عنوان :