پیپلز پارٹی بلاتفریق رنگ ،نسل و مذہب کے لوگوں کی خدمت کرتی ہے۔انجینئر محمد ہمایوں خان

منگل 20 جنوری 2015 23:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء) پیپلز پارٹی خیبرپختونخواہ کے صوبائی جنرل سیکرٹری محمد ہمایوں خان نے اپنے ایک آخباری بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی بلاتفریق رنگ ،نسل و مذہب کے لوگوں کی خدمت کرتی ہے ہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی چاروں صوبوں کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر اور گلگت بلدستان کی بھی مقبول جماعت ہے پیپلز پارٹی تمام برادریوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی بنیادی حقوق کا تحفظ ْٰٰیقینی بناتی ہے۔

(جاری ہے)

اْنہوں نے کہا کہ مرکزی اور صوبائی حکومتیں بری طرح ناکام ہوچکی ہیں آئے روز عوام کو نئے نئے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہیں حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے میں بلکل سنجیدہ نہیں مرکزی اور صوبائی حکومتوں نے الیکشن میں عوام سے جو وعدے کئے تھے اج تک کوئی بھی پورہ نہیں کرسکے۔

متعلقہ عنوان :