سردار اختر جان مینگل سے نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کی قیادت میں آل پارٹیز ڈیمو کریٹک الائنس کے وفد کی ملاقات ،

ملکی ، بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر بحث کی گئی

منگل 20 جنوری 2015 23:24

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل سے نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کی قیادت میں آل پارٹیز ڈیمو کریٹک الائنس کے وفد نے ملاقات کی جس میں اے این پی کے رشید ناصر ، ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے رضا وکیل ، جمعیت نظریاتی کے واحد آغا ، چوہدری شبیر و دیگر بھی شامل تھے اس موقع پر پارٹی رہنماء ملک نصیر شاہوانی ، احمد نواز بلوچ سمیت دیگر رہنماء بھی موجود تھے ملاقات میں ملکی اور بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر سیر حاصل بحث کی گئی اور اس بات پر زور دیا گیا کہ بلوچستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی اور کرپشن سے پاک معاشرے کیاقیام ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے اے پی ڈی اے کے اتحاد کا مقصد کوئٹہ میں تعصب ، رنگ و نسل اور قومیت سے بالاتر ہو کر عوامی خدمت کو یقینی بنانا ہے کوئٹہ میں تنگ نظری ، مذہبی جونیت کے ذریعے عوام کو دست و گریباں کرنے کی کوششیں کی جا رہی تھیں ہم نے عوام کے وسیع تر مفاد بلوچستان بالخصوص کوئٹہ میں خدمت ، کرپشن سے پاک معاشرے کے قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے جو کوششیں شروع کر رکھی ہیں وہ ضرورت بارآور ثابت ہوں گی باہم متحد ہو کر عوام کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے قوم دوست ، وطن دوست سیاسی قوتیں اے پی ڈی اے کے پلیٹ فارم پر یکجا ہو کر عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات کریں کیونکہ آج بلوچستان کے عوام جس کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں بالخصوص کوئٹہ جو صوبے کا دارالخلافہ ہونے کا باوجود پانی ، صحت اور دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہے اے پی ڈی اے تمام اقوام کی نمائندگی کر رہی ہے کوئٹہ کی ترقی و خوشحالی میں کلیدی کردار ادا کرے گی اجتماعی مفادات کی خاطر عوام کو متحد کر کے تنگ نظری اور تعصب سے بالاتر ہو کر عوام کو آپس میں شیروشکر کرنا وقت کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :