بلوچستان حکومت کی دوسالہ کاکردگی میں خوردبرد،اقرباء پروری ،میرٹ کو پامال کرنے کے سواکچھ بھی نظر نہیں آرہاہے،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی

منگل 20 جنوری 2015 23:24

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے حکومت کے بلندو باگ دعووٴں پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت کی دوسالہ کاکردگی میں خردوبرد،اقرباء پروری اور میرٹ کو پامال کرنے کے سواکچھ بھی نظر نہیں آرہاہے ۔چمن سے لیکر قلات تک قومی شاہراہ کی جو ناگفتہ بدحالت ہے اس پر تو صرف رویاہی جاسکتاہے۔

اس کے علاوہ صحت،تعلیم،کوئٹہ شہر کی زبوں حالی ،کونسلروں کی گزشتہ ایک سال سے زیادہ عرصے کی نامعلوم مستقبل ،یہ ساری چیزیں موجودہ صوبائی حکومت کو منہ چڑا رہی ہیں۔شہر کے اندر کئی سرکاری جائیدادوں پر قبضہ اور انکی نہایت معمولی قیمتوں پر اپنے اقارب کے نام الاٹمنٹ کوئٹہ کے سڑکوں کا ٹوٹ پھوٹ،تعلیمی اداروں میں نالائق لوگوں کی سفارش پر بھرتیاں،فاطمہ جناح روڈ پر واقع سرکاری اسکول پر قبضے کی کوشش،یہ سارے وہ کارنامے ہیں جن پرصوبائی حکومت کو عوام سے معافی مانگ کر اقتدار چھوڑ دینی چاہئے۔

(جاری ہے)

اسکے علاوہ کاکڑ کالونی کے مڈل اسکول کو اپ گریڈ کرنے سے بزور شمشیر روکنا تعلیم دشمنی کی ایک بڑی مثال ہے۔عوام کو قو م پرست حکومت سے ترقی،میرٹ اور بھائی چارے کی جو توقعات تھیں وہ سب کے سب دھرے رہ گئے۔لہٰذا حکومت کا اخباری بیانات کی بجائے عملی طور پر ترقیاتی کاموں،تعلیم کی ترقی اور بلوچستان بھر میں خاص طور پر کوئٹہ شہر میں رہنے والے برادر اقوام کے درمیان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات پر حقیقی بنیادوں پر توجہ دینی چاہئے۔

متعلقہ عنوان :