کراچی، مبینہ پولیس مقابلہ،ایک ملزم ہلاک،دوسرازخمی

منگل 20 جنوری 2015 23:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء) کراچی کے علاقے لیاری کتیانہ میمن اسپتال کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا،زخمی ملزم کو بچانے ساتھی اسپتال پہنچے تو پولیس نے دھرلیا۔ لیاری کتیانہ میمن اسپتال کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے لاش اور زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کیا ،تو ملزم کے ساتھی اسپتال پہنچ گئے۔

پولیس نے مشکوک حرکت دیکھی تو تینوں کو دھر لیا۔گرفتارہونے والے مبینہ ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ملزما ن کی ساتھی خاتون نے بھی پولیس سے الجھنے کی کوشش کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ تمام افراد کا تعلق گینگ وار سے ہے جو زخمی ساتھی کو اسپتال سے فرار کرانے آئے تھے۔

متعلقہ عنوان :