آئی جی سندھ نے پولیو رضاکاروں کی سیکیورٹی کیلئے خصوصی فورس بنانے کے وزیراعلی کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے

منگل 20 جنوری 2015 23:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء) آئی جی سندھ نے پولیو رضاکاروں کی سیکیورٹی کیلئے خصوصی فورس بنانے کے وزیراعلی کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کو ڈیڑھ ماہ قبل خصوصی فورس کی تشکیل کا حکم دیا تھا،جس پر راحاکل عمل در آمد نہیں کیا گیا۔محکمہ پولیس ملک کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی بجائے اپاہج بنانے پر تل گیا۔

پولیو رضاکاروں کی حفاظت کیلئے وزیراعلی کے احکامات کو آئی جی سندھ خاطر میں نہ لائے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی نے ڈیڑھ ماہ پہلے آئی جی کو پولیو رضا کاروں کی سکیورٹی کیلئے خصوصی فورس بنانے کا حکم دیا تھا جس کیلئے ایک ہزار اہلکاروں کی بھرتی کی ہدایت کی گئی تھی لیکن شاید سندھ کے اعلی پولیس افسر نے پولیو رضاکاروں کی جان کی حفاظت کرنا ضروری نہیں سمجھا اور فورس تشکیل دینے کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا۔جب گزشتہ روز اورنگی ٹاؤن میں پولیو رضا کاروں پرحملہ ہوا تووزیراعلی سندھ کو بھی یاد آگیا اور آج امن و امان کے اجلاس میں ڈیڑھ ماہ قبل دئیے گئے حکم کو یاد کرنے لگے۔اگر یہ کام پولیو مہم شروع ہونے سے پہلے ہوتا تو شاید صورت حال کچھ اور ہوتی۔

متعلقہ عنوان :