Live Updates

پنجاب کے چار پبلک سکولوں کے نام آرمی پبلک سکول پشاور کے شہید طلباء سے منسوب ،

وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی ہدایت پر خوشاب، ننکانہ صاحب ، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ کے پبلک سکولوں کے نام شہداء سے منسوب کر دیئے گئے ، آرمی پبلک سکول پشاور میں شہید ہونے والے طلباء کا تعلق خوشاب ،ننکانہ صاحب ، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ سے تھا

منگل 20 جنوری 2015 23:18

پنجاب کے چار پبلک سکولوں کے نام آرمی پبلک سکول پشاور کے شہید طلباء سے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء ) وزیراعلی محمد شہباز شریف کی ہدایت پرپنجاب کے چارپبلک سکولوں کے نام آرمی پبلک سکول پشاور کے شہید طلباء سے منسوب کر دیئے گئے ۔آرمی پبلک سکول پشاور میں شہید ہونے والے طلبا کا تعلق پنجاب کے مختلف شہروں سے تھا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر پنجاب کے مختلف اضلاع میں ڈی سی اوز اور کمشنر ز کی زیر نگرانی چلنے والے پبلک سکولوں کے نام شہدائے پشاور سے منسوب کر دیئے گئے ہیں۔سکولوں کے نام شہداء کے نام سے منسوب ہوئے ان میں ڈی پی ایس خوشاب ، ڈی پی ایس گوجرانوالہ ، ڈی پی ایس سیالکوٹ اور ننکانہ صاحب کا پبلک سکول شامل ہے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات