جماعت اسلامی شعبہ نشرواشاعت کے کارکن ظفر خان کی والدہ انتقال کر گئیں ،

نماز جنازہ میں زاہد عسکری اور دیگر نے شرکت کی /حافظ نعیم الرحمن اور دیگر رہنماؤں کا اظہار تعزیت

منگل 20 جنوری 2015 23:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء) جماعت اسلامی کراچی شعبہ نشرواشاعت میں مانیٹرنگ ڈیسک کے کارکن اور رکن جماعت ظفر محمد خان کی والدہ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں ،مرحومہ کی نماز جنازہ جامع مسجد ثمن آباد فیڈرل بی ایریا میں ادا کی گئی اور مقامی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔نماز جنازہ میں جماعت اسلامی کراچی کے سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری کے علاوہ اہل محلہ ،عزیز و اقارب اور دیگر نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

دریں اثنا جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن،سیکریٹری عبدالوہاب ، نائب امراء برجیس احمد،مظفر احمد ہاشمی ،ڈاکٹراسامہ رضی ،ڈاکٹر واسع شاکر،مسلم پرویز ،ڈپٹی سیکریٹریز عبد الرشید بیگ ،راشد قریشی ،انجینئر صابر احمد اور دیگر نے ظفر محمد خان کی والدہ کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت ،بلندی درجات اورلواحقین و پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :